3 دسمبر 2013 - 20:30
علامہ دیدارجلبانی کی شہادت، احتجاج ہڑتال حالات کشیدہ

پاکستان کے صوبے سندھ کے شہر کراچی سمیت کئی شہروں میں علامہ دیدار علی جلبانی کی شہادت کے خلاف ہڑتال اور حالات کشیدہ ہیں۔

ابنا: مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل کی جانب سے علامہ د یدار علی جلبانی اور دو دیگر شیعہ مسلمانوں کی شہادت کے خلاف یوم سوگ اور آج عام ہڑتال اور احتجاج کے اعلان کے بعد کراچی اور حیدر آباد سمیت صوبہ سندہ کے کئی شہروں میں جہاں کاروباری مراکز،تعلیمی اور سرکاری ادارے بند رہے اور سڑکوں پر ٹریفک ندارد رہا وہیں وفاقی یونیورسٹی اور جامعہ کراچی سمیت دیگر جامعات آج ہونے والے تمام پرچے بھی ملتوی کر دیئے گئے جبکہ علامہ دیدار جلبانی کی ،نمایش چورنگی میں نماز جنازہ بھی ادا کر دی گئی اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔واضح رہے کہ تکفیری دہشتگردوں نے کل کراچی یونیورسٹی کے قریب مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنما علامہ دیدارعلی جلبانی کی گاڑی پر فائرنگ کی جس میں علامہ جلبانی اپنے محافظ سمیت شہید ہوگئےتھے۔یہ ایسے میں ہے کہ اس واقعہ سے قبل کل صبح تکفیری دہشتگردوں نے پیام ولایت اسکاؤٹس کے چیف سید ذاکر حسین شاہ کو بھی گولی مار کر شہید کردیاتھا۔تکفیری دہشتگردوں نے اتوارکے روز بھی دو شیعہ مسلمانوں کو فا ئرنگ کر کے شہید کردیا تھا۔پاکستان کی سول سوسائٹی اور صحافتی حلقوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تکفیری دہشتگردوں کو مختلف سرکاری حلقوں نیز سعودی عرب کی مالی اور سیاسی حمایت حاصل ہے۔......./169